پاکستان

جنوبی پنجاب میں140 دیوبندی ’دہشت گرد‘ گرفتار

لاہور:اٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد جنوبی پنجاب سے 140 کے قریب مشتبہ دیوبندی  دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

یہ گرفتاریاں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے کیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے جمعرات کے روز ڈان کو بتایا کہ حراست میں لیے جانے والوں کی اکثریت پر انعامی رقم مقرر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ملزمان کا تعلق پنجاب میں سرگرم کالعدم عسکریت پسند تنظیموں سے ہے، او ر کئی ملزمان دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

حال ہی میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے ایک پریس کانفرنس میں مجرموں کے خلاف آپریشن مزید سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button