ایران

امریکہ کی پابندیوں کی اسٹریٹجی ناکام ہوگئی: بریگیڈیر حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر حسین سلامی نے بدھ کے روز مشہد میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پابندیوں کی اسٹریٹجی کی ناکامی نے ایران کو ایک بین الاقوامی طاقت میں تبدیل کر دیا، کہا کہ ایران نے آج کوئی ایک گولی فائر کئے بغیر ہی علاقے میں امریکہ کے تمام اتحادیوں کو دھول چٹا دی- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن، اپنے مقصد میں ناکام ہو چکا ہے، کہا کہ امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو سمجھتے ہوئے ہی اب تک ایران کے خلاف فوجی آپشن کی طرف نہیں بڑھا ہے- بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران کی طاقت نے امریکہ کو سفارتی اسٹریٹیجی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا اور اس وقت وہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کافی کوشش کر رہا ہے- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے مقابلے میں امریکہ کی فوجی طاقت کی حیثیت ختم ہو چکی ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے میں امریکہ کی پالیسیاں زوال کا شکار ہو رہی ہیں کیونکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کے بڑے ممالک کے درمیان طاقت کا توازن تبدیل کر دیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button