پاکستان

کوئٹہ میں تباہی کا ایک اور منصوبہ ناکام

صوبائی دارالحکومت بلوچستان میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بناکر کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر سبہ روڈ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران پل کے نیچے سے چار بم، ایک خودکش جیکٹ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے چھپایا گیا یہ تخریبی مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، اور امید ہے کہ انہیں جلد ہی پکڑ لیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button