دنیا

سعودی عرب کو عنقریب بڑی مشکلات کا سامنا. ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے آئندہ صدراتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے دن این بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکا کی جانب سے ملنے والی سیاسی اور سفارتی حمایت کا پورا معاوضہ نہیں دیتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ اپنی تیل کی آمدنی میں سے امریکا کو بھی حصہ دے۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی روزانہ کی آمدنی ایک ارب ڈالر ہے اور اگر اسے امریکا کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو آج اس کی یہ حالت نہ ہوتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا نے سعودی عرب کی حمایت کی۔ جس کا معاوضہ بہت زیادہ تھا لیکن امریکا کو اس مد میں کچھ بھی نہیں مل رہا ہے۔ امریکا کے آئندہ صدراتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے تیل کی ضروریات پوری کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کی حمایت کی لیکن اب امریکا کو ماضی کی طرح تیل کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button