پاکستان

بزدلانہ کارروائیوں سے تکفیری دہشتگردی کیخلاف عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے اٹک کے نواحی گاؤں شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر اتوار کو ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔ یہاں جاری بیان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم متحدہ ہے اور دہشتگردی کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ریاست کے دشمنوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔دہشت گردوں کی گردنیں نیچے جھکی ہوں گی اور ہمارا پرچم بلندہوگا، شجاع خانزادہ کی قربانی راہیگاں نہیں جائے گی، ان کی شہادت سے پیداہونیوالے خلاءکونظریہ پاکستان کی مخالف قوتوں کے خاتمہ کے ذریعے ہی پرکیا جاسکتا ہے شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ پاکستان کے عظیم سپوت تھے اور اپنی بہادری سے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button