سعودی عرب

سعودی عرب : مدینے کی سات مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ

سعودی عرب کی نام نہاد ممتاز علماء کونسل کے رکن صالح فوزان نے دعوی کیا ہے کہ مدینے کی سات مسجدیں بدعت کی علامت ہیں اور انہیں ویران کئے جانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مدینے کی ان سات مسجدوں کی تاریخ، جنگ خندق تک جا پہنچتی ہے۔ یہ مساجد، مسجد نبوی کے مغرب میں کوہ سلع کے دامن میں واقع ہیں۔ ساری دنیا کے مسلمان ان مسجدوں کو بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان میں نماز پڑھتے ہیں۔ حج و عمرے کی غرض سے سفر کرنے والے لوگ مدینے پہنچ کر سب سے پہلے ان مساجد میں ہی جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں بہت سے تاریخی اور اسلامی مقامات آل سعود کے دربار سے وابستہ نام نہاد مفتیوں کے فتوؤں کی بنا پر منہدم کردیئے گئے ہیں۔ وہابی، تکفیری اور سلفی گروہ مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے علاوہ مقبروں، زیارتگاہوں اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کی مسجدوں کو ڈھانے کا نظریہ رکھتے ہیں اور یہ ان کے اہم ترین نظریات میں شامل ہے کہ جن پر ان گروہوں نے عمل بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button