عراق
مظاہرے سیاسی رنگ اختیار نہ کریں: عراقی وزیراعظم
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نے ایک بیان میں عراقی مسلح افواج کے قومی کردار اور ان کی جانب سے شہریوں کی حمایت کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوانوں اور شہریوں کو مظاہروں میں معاشرے کے نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہیے- حیدر العبادی نے عوام سے اپیل کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور مظاہروں کو سیاسی رنگ اختیار نہ کر دیں- انھوں نے کہا کہ اگر مظاہروں نے سیاسی شکل اختیار کی تو عراق میں گروہی اور جماعتی تنازعات پیدا ہو جائیں گے- واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عراق کے مختلف شہروں میں شہری سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج اور اصلاحات پر عمل درآمد پر تاکید کے سلسلے میں عوام نے مظاہرے کیے ہیں- عراقی وزیراعظم نے بھی عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایک اصلاحاتی منصوبہ پارلیمنٹ میں پیش کیا کہ جس کی پارلیمنٹ نے گزشتہ منگل کے روز منظوری دے دی