ایران

ایٹمی معاہدہ امریکا مخالف موقف پر اثرانداز نہیں: آیت اللہ جنتی

خطیب نماز جمعہ تہران نے کہا ہے کہ ویانا ایٹمی معاہدے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے امریکا مخالف مواقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا-
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آج آیت اللہ احمد جنتی کی امامت میں ادا کی گئی۔ آیت اللہ احمد جنتی نے لاکھوں نمازیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ویانا ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے امریکا مخالف موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ ایرانی حکومت اور عوام سے امریکا کی دشمنی جاری ہے- خطیب نماز جمعہ تہران نے کہا کہ ایران مظلوموں خاص طور سے فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں مغرب کی گیدڑ بھبھکیوں کی پرواہ نہیں کرے گا- آیت اللہ جنتی نے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم، کہ جس نے ایٹمی مذاکرات کو اس مرحلے تک پہنچایا ہے، کی ستائش کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کے واضح اور نتیجہ خیز ہونے پر تاکید کی- انہوں نے ایٹمی مسئلے کو قومی اور پوری ایرانی قوم سے متعلق مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک گروہ سے تعلق نہیں رکھتا ہے اور سبھی کو اس کے نتیجہ خیز بنانے اور اس کی کامیابی کے لیے کوشش کرنی چاہئے- خطیب نماز جمعہ تہران نے ایران کی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے آئںدہ انتخاتات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حکام سے کہا کہ وہ لوگوں کی اقتصادی مشکلات کے حل کے لئے مزید کوشش کریں- آیت اللہ جنتی نے اسی کے ساتھ کہا کہ عالمی اہل بیت (ع) کونسل کا چھٹا اجلاس ہفتے سے تہران میں شروع ہو رہا ہے جس میں ایک سو تیس ممالک کی سات سو شخصیات شرکت کریں گی-

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button