مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل

اطلاعات کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے عناصر نے دارالحکومت دمشق کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملے کئے ہیں اور ان حملوں میں ایک عورت سمیت کئی عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں- ادھر شام کی ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ دمشق کے رہائشی علاقوں پر پچاس میزائل اور مارٹر گولے داغے گئے ہیں- ایک اور خبر کے مطابق شام کی مسلح افواج نے لاذقیہ علاقے میں کارروائی کرکے دہشت گرد گروہوں کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ایک گودام اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے- اس کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک بھی کر دیا گیا- دوسری طرف شامی فوج نے تدمر شہر کے جنوب میں تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے دو میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کر دئیے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button