سعودی عرب
شام کے مستقبل میں بشار الاسد کے لئے جگہ نہیں ہے: سعودی وزیر خارجہ
سعودی عرب شام کے صدارتی عہدے سے بشار الاسد کی سبکدوشی کے حق میں ہے، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بتایا۔
"مسئلہ شام سے متعلق سعودی عرب کا موقف نہیں بدلا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے”، عادل الجبیر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کے ساتھ ملاقات کے اختتام پر کہا۔
"بشار الاسد کی وجہ سے شام میں داعش کو کامیابی ملی کیوں کہ انہوں نے اپنے ہتھیاروں کو داعش کے خلاف لڑائی میں استعمال کرنے کے بجائے اپنے عوام کے خلاف استعمال کیا”، سعودی وزیر خارجہ نے کہا۔