پاکستان

علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا، تہور حیدری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا، شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ تہور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button