عراق

عراقی جیلوں سے سعودی شہریوں کی آزادی کے بارے میں انتباہ

عراقی رکن پارلیمنٹ عواطف نعمہ نے عراقی جیلوں سے سعودی شہریوں کی آزادی کی کوشش کے بارے میں انتباہ دیا ہے-
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ عواطف نعمہ نے دہشت گردی کے الزام میں عراقی جیلوں میں قید سعودی شہریوں کی آزادی کی کوشش کے بارے میں انتباہ دیا ہے- عواطف نعمہ نے جمعے کے روز کہا کہ صدر فواد معصوم نے عراق کے داخلی امور میں سعودی حکومت کی مداخلت کے بارے میں وکی لیکس کی دستاویزات سے ہونے والی ذلت و رسوائی کو نظر انداز کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے صدر فواد معصوم سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ عراق میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں گرفتار سعودی شہریوں کو معاف کر دیں- عواطف نعمہ نے کہا کہ اگر ان سعودی شہریوں کو معاف کر دیا گیا تو ایک بھیانک المیہ رونما ہو جائے گا- ان کا کہنا تھا کہ عراقی صدر فواد معصوم کی جانب سے سعودی عرب کے بارے میں نائب صدر نوری مالکی کے بیان کی مخالفت سے عراق کے عوام اور شہدا کے حاندان والوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے کیونکہ ان خاندانوں کے افراد دہشت گردی اور سعودی عرب کے انتہا پسند علما کے فتووں نیز ریاض کی حمایت یافتہ انتہا پسندی کا شکار ہوئے ہیں- قابل ذکر ہے کہ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی وہابیت دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفیر کی جڑ ہے اور سعودی عرب ان تکفیری وہابی نظریات کی روک تھام کی توانائی نہیں رکھتا- نوری مالکی کے اس بیان کے بعد عراقی صدر کے دفتر نے اعلان کیا تھا سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کی حمایت پر مبنی نوری مالکی کا بیان ان کی ذاتی نظر تھی اور یہ عراق کا سرکاری موقف نہیں ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button