یمن

سعودی جارحیت ملت یمن کے اتحاد کا سبب: انصاراللہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی جارحیت نے یمن کے لوگوں میں آل سعود حکومت کے خلاف غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے والی سیاسی شخصیات یمنی عوام کے درمیان اپنی حیثیت کھو چکی ہیں- انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ملت یمن کے اتحاد کا سبب بنی ہے- محمد البخیتی نے سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کی انسانی صورت حال کے بارے میں کہا کہ یمنی شہریوں کو سعودی جارحیت سے پیدا ہونے والی سخت مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے لیکن یمن کی کرنسی کی قدر میں کوئی کمی وا‏قع نہیں ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کے قوی اور مضبوط ہونے سے تشویش ہے کیونکہ یہ امر سعودی عرب کے اندر تبدیلیوں اور سعودی مخالف مہم کا سبب بنے گا- ان کا کہنا تھا کہ اسی لئے سعودی عرب علاقے میں کسی بھی طرح کی تحریک کو تباہ اور ختم کرنے کی کوشش میں ہے کیونکہ وہ اس کو سعودی عرب پر حکومت کرنے والے بدعنوان خاندان کے لئے ایک خطرہ سمجھتا ہے- محمد البخیتی نے جنوبی یمن کے علاقے عدن پر یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے مسلح افراد، القاعدہ کے دہشت گردوں اور ایجنٹوں کے قبضے کی خبروں کی تردید کی اور کہاکہ عدن کا ہوائی اڈا اور اس صوبے کے تمام علاقے یمنی فوج اور عوامی فورس کے کنٹرول میں ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button