یمن

یمن: اعلی انقلابی کمیٹی کی طرف سے چین کے کردار کی ستائش

اطلاعات کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں چین کے سفیر تیان چی کے ساتھ گفتگو میں اپنے ملک کے بحران میں چین کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے یمن کے تازہ حالات خاص طور سے عدن کے حالات اور یمن میں غیر ملکی فوجیوں اور القاعدہ کے عناصر کے مسئلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- انہوں نے اس گفتگو میں یمن کے سیاسی گروپوں کے درمیان موجود مفاہمت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا- محمد علی الحوثی نے چین کی طرف سے یمن میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے اور بجلی گھر کی تعمیر کے آغاز کے لئے ماہرین بھیجے جانے کے بارے میں بھی چین کے سفیر سے گفتگو کی- چین کے سفیر تیان چی نے بحران یمن کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ساتھ چین کی کوشش کی بھی خبر دی اور کہا کہ ان کا ملک یمن میں امن و استحکام کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے- اس سے پہلے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں چین کے سفیر لیوایچونگ نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button