دنیا

یمن کے بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی تجویز

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن کا بحران حل کرنے کے لئے سات مراحل پر مشتمل ایک تجویز پیش کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے یمن کا بحران حل کرنے کے لئے سات مراحل پر مشتمل ایک تجویز پیش کی ہے۔ اسماعیل ولد شیخ احمد نے اس تجویز کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میں شک نہیں کہ یہ تجویز جنگ بندی کے ساتھ ہی شہروں سے مسلح گروہوں کے انخلا، ہر طرح کی رکاوٹ کے بغیر یمنی عوام تک انسان دوستی پر مبنی امداد فورا بھیجنے اور سیاسی مذاکرات سے قبل متحارب گروہوں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے مقصد سے تجارتی بحری جہازوں کے لئے یمنی ساحلوں پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دیئے جانے کے سلسلے میں موثر واقع ہو گی۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے فوجی دھمکی کے ماحول سے دور رہتے ہوئے بحران یمن کے حل سے متعلق اقوام متحدہ کی تجویز کا جائزہ لئے جانے پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button