ایران

ایرانی قوم امن و صلح کی خواہاں ہے، ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم میانہ روی، برادری اور امن و استحکام کی خواہاں ہے-
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جارحیت، کسی بھی سرزمین پر قبضہ اور دیگر ملکوں کے امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ جارحیت کے مقابلے میں بھرپور دفاع اور اخلاق و منطق نیز مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کے حل کا خواہاں ہے- ڈاکٹر حسن روحانی نے مغربی ایران کے صوبے کردستان کے مقامی عہدیداروں کے ساتھ ایک نشست میں کہا کہ ایٹمی مذاکرات اور ان مذاکرات کے نتائج، عالمی سطح پر مثالی نمونہ قرار پا سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک ایران کو علاقے کے ایک ہمدرد ملک کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی اور دوستانہ ماحول میں پیدا ہونے والا استحکام ہی، سازشوں کے مقابلے میں اہم ترین ہتھیار ہے- انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اتحاد کو ماضی سے کہیں زیادہ مستحکم بنانے کے لئے اختلاف رائے کو باضابطہ طور پر تسلیم، اور تحمل کا جذبہ پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک دوسرے کو تسلیم کئے جانے کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایسے حقیقی اہداف کا بھی تحفظ کئے جانے کی ضرورت ہے جو ملک کی ترقی و سربلندی، اخلاق و معنویت، عوام کی فلاح و بہبود اور اسلامی اخلاق و اصول پر مشتمل ہیں- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور کابینہ کے اراکین نے ایران کے مغربی صوبے کردستان کے عوام سے ملاقات اور اس صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے اتوار کو اس صوبے کے صدر مقام سنندج کا دورہ کیا ہے-

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button