کراچی: پولیس کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد گرفتار

27 جولائی, 2015 00:00

بلدیہ سعید آباد میں گشت پر موجود پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزموں میں زکریا عرف بھائی جان، عمران بلال اور یونس عرف بابا کے نام شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے رائفل، تین دستی بم اور ڈیٹونیٹرز سمیت دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

12:22 شام جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔