پاکستان

آئی ایس او اجلاس عاملہ، گرفتاریوں کیخلاف 31 جولائی کواحتجاج کا اعلان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی عاملہ کا 3 روزہ اجلاس ڈی جی خان ڈویژن کی میزبانی میں لیہ میں منعقد ہوا، جس 24 سے 26 جولائی تک جاری رہنے والے اجلاس میں تمام ڈویژنز کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر مرکز سمیت تمام ڈویژنز نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور احتساب ہوا، اجلاس میں آئندہ سہ ماہی پروگرام کی منظوری بھی لی گئی۔ اس موقع پر سابقین آئی ایس او کی ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیا، جب کے اجلاس کے آخری روز سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور رکن مرکزی نظارت سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں امامیہ نوجوانوں کی بے جا گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی اور 31 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button