دہشتگردی کو مذہبی رنگ دینا امریکی و یہودی ایجنڈا ہے، عبدالوحید روپڑی
شیعت نیوز۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے امن و سلامتی کے گہوارے ہیں، ان اداروں نے ہمیشہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے، ان کیخلاف مہم جوئی اسلام و ملک دشمنوں کی گہری سازش ہے، ہم دینی مدارس کی حرمت پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے، ملک خلاف کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کیخلاف کوئی بھی کارروائی کرے دینی مدارس و مذہبی جماعتیں اس کا بھرپور ساتھ دینگی، حکومت دینی مدارس کو اپنا حلیف سمجھے نہ کہ انہیں اپنا حریف بنائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مذہبی رنگ دینا سراسر امریکی اور یہودی و قادیانی ایجنڈا ہے۔








