ملتان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مظاہرہ

26 جولائی, 2015 00:00

شیعت نیوز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حامد علی موسوی کی ہدایت پر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ملتان کے کنوینر سید محتشم نقوی نے کی۔ جبکہ اس موقع پر علامہ زاہد حسین کاظمی، علامہ مجاہد عباس نقوی، سید محسن رضا ہمدانی، پروفیسر شاہد رضا ملک، زوار کاظمی اور دیگر موجودتھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر 1924 میں جنت البقیع کے انہدام کے موقع پر آواز بلند کی جاتی تو آج دنیا بھر میں اولیاء اللہ کے مزارات، صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کے روضوں کی بے حرمتی نہ ہوتی۔ اس موقع پر سعودی عرب کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

8:18 شام جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔