عراق

الرمادی میں ایک سو تیس داعش دہشت گردوں کی واصل جہنم کردیا

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مشرقی الرمادی کے دو علاقوں میں داعش گروہ کے خلاف کارروائی کرکے ایک سو تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے علاقے الخالدیہ کی ضلعی کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم الفہداوی نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ایک بڑی کارروائی کر کے دو علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا- اس کارروائی میں ایک سو تیس داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے- ابراہیم الفہداوی نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں، جو الکریشان اور تل الشہد علاقوں کی آزادی پر منتج ہوئیں، دہشت گردوں کی دسیوں گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں- اس رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے شہر فلوجہ کے شمال میں واقع جراح دیہات کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- عوامی رضاکار فورس کے اطلاعات کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو صوبہ الانبار کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ نے بمباری کی ہے- قابل ذکر ہے کہ صوبہ الانبار کو آزاد کرانے کی کارروائیاں، پیر کی صبح شروع ہوئی ہیں- ان کارروائیوں میں عراقی فوج کے دسیوں ہزار جوانوں نے حصہ لیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button