پاکستان

کوئٹہ میں سرچ آپریشن، انتہائی مطلوب 8 دہشتگرد گرفتار

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب 8 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سریاب، سیٹلائٹ ٹاﺅن اور ہزار گنجی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران انتہائی مطلوب 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول اور دیگر ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button