یمن

اقوام متحدہ یمن میں جنگ بندی کرانے میں ناکام، انصار اللہ

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ یمن میں جنگ بندی کروانے میں ناکام رہا ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیٹر یوہانس فاندر کلاو سے ملاقات کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی یمن میں جنگ بندی نافذ کرنے کی کوشش ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے اور اس ادارے کی سرگرمیاں، امن کی درخواستوں اور اپیلوں کی حد تک رہ گئی ہیں۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ آل سعود نے یمن پر حملوں کے دوران کسی بھی جگہ کا تقدس باقی نہیں رکھا اور حتی اسکولوں اور تعلیمی مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کی درخواست پر اسکولوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ یمن پر حملہ آور ممالک نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے تمام قوانین منجملہ بچوں کے حقوق کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔ ملاقات کے دوران فاندر کلاو نے اقوام متحدہ کی جانب سے مجوزہ انسان دوستانہ اقدامات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور کہا کہ انھوں نے اس وقت اپنی کوششیں یمنی عوام کے محاصرے کو ختم کرانے پر مرکوز کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button