ایران

دنیا اب ڈرانے دھمکانے سے دستبردار ہو جائے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ اس پیغام کا حامل ہے کہ دنیا اب پابندیوں، دھمکیوں، تشدد اور ڈرانے دھمکانے سے دستبردار ہو جائے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کے دن میلاد ٹاور میں ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سفارت کاروں نے عالمی سطح پر جو کام انجام دیا وہ اپنے اندر دنیا والوں کے لئے یہ پیغام لئے ہوئے تھا کہ پابندیوں، دھکیوں اور ڈرانے دھمکانے سے باز آ جاؤ ۔ اب ہار جیت کا زمانہ گزر چکا ہے اور پیچیدہ ترین مسائل بھی مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوں گے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ارکان کافی علم رکھتے تھے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ معاہدے اور سیاسی جملوں کو نہ سمجھ پاتے۔ صدر مملکت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے بعد ان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے لئے اس معاہدے کے ایک ایک لفظ کے سیاسی اور قانونی اثرات سے آگاہی رکھنے والے دانشوروں کی ضرورت تھی اور خدا کا شکر ہے کہ اس قوم کے سپوتوں نے خاص علم و دانش کا حامل ہونے کی بدولت دشمنوں کی پالیسی کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا۔ صدر مملکت نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہی جب بھی ہم کو رہبر انقلاب اسلامی کی مدد، حمایت اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی تھی آپ نے ہمیشہ اس مسئلے کو اہمیت بلکہ بہت زیادہ اہمیت دی-

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button