پاکستان

اہم ترین: قومی اتحاد کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرئیڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات میں قومی امور میں اتحاد و یکجہتی و مفاہمت پر زور دیا، اطلاعات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ حسنین گردیزی کے ہمراہ علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اس موقع پر اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرئیڑی جنرل علامہ عارف واحدی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی بزرگ عالم دین کا کردار ادا کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور مفاہمت کے لئے کام کریں ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین یقین دہانی کرواتی ہے کہ علامہ ساجد نقوی کی قومی مفاہمت و یکجہتی کے لئے اُٹھائے گئے ہر اقدام کو سپورٹ کریگی۔

علامہ ساجد علی نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحریک کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی کو ہدایات جاری کیں کہ اس پر پیش رفت جاری رکھی جائیں اور ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے جس پر غور و غوض کے بعد عمل کیا جائے گا۔

ملت کے دونوں رہنماء کی یہ ملاقات خوش آئند ہے جبکہ ملی امور میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کا بھی واحد حل ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button