پاکستان

فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، مولانا عبدالرشید حجازی

جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرشید حجازی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عید ملن پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو مختلف حربوں کے ذریعے ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں، اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے وہ مختلف تنظیموں اور افراد کو استعمال کر رہی ہیں، دیگر اسلامی ممالک کی نسبت پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ زیادہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ طاغوتی طاقتوں کی سازشوں کی ناکامی اورفرقہ واریت کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علماء کرام آگے آئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button