اتحاد، یکجہتی اور مقاومت دشمنوں کے خلاف فتح کی کنجی’سید علی فضل اللہ
لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین’’سید علی فضل اللہ ‘‘نے ایک پیغام میں عراق کے صوبے دیالہ میں حال ہی میں ہوئے ایک خوفناک دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کا مقصد دین اسلام کی تصویر کو مسخ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ مسلمانوں کے خلاف اسطرح کی کاروائیوں کو انجام دینے والے عناصر اسلام دشمن طاقتوں کے غلام ہے ۔
انہوں نے کہاہےکہ تکفیری دہشتگرد مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور فرقہ وارنہ تشدد بھڑکانے کی کوشش کرکے اسلام دشمن عناصر کے منصوبوں پر عمل کر رہےہیں ۔
انہوں نے دشمنوں کی ناپاک سازشوں سے عراقی عوام و حکومت کو ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاہےکہ اتحاد و یکجہتی اور مقاومت دشمنوں کے خلا ف فتح کی کنجی ہے ۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روزعراقی صوبے دیالہ کے خان بنی صعد علاقے میں ایک خودکش دھماکے میں بچے و خواتین سمیت 115 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔