خواجہ آصف کا بیان مضحکہ خیز ہے سحر افطار 95%بجلی صرف پنجاب میں ہوتی ہے۔آصف صفوی
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے،کراچی کے عوام ملک کی سب سے مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، قیمتوں میں مزید اضا فہ کراچی سے تعصب نکالا جا رہا ہے،خواجہ آصف کا بیان مضحکہ خیز ہے سحر افطار 95%بجلی صرف پنجاب میں ہوتی ہے،وفاقی وزیر خواجہ آصف و عابد شیر علی نے رمضان المبارک میں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے ایسے ہی دعوئے کئے تھے،شہر قائد کی عوام مسلسل بجلی بحران کو کے عضاب میں مبتلا ہیں توانائی بحران مزید سنگینی اختیار کر تا جا رہا ہے شہر کا اس طرح تاریخی میں ڈوب جانا سے سازش کی بو آرہی ہے ، کراچی میں ایک ہفتہ کے دوران بجلی کے چار بڑے بریک ڈاون کراچی الیکڑک کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بارہ ارب سے زیادہ پیسہ کمانے والی کے الیکڑک نے عوام کو سحر و افطارمیں اندھیرے کا تحفہ دیا جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت حکومتی مشیننری کے الیکٹرک انتظامیہ اور ادارے کے کرپٹ افراد کو بچانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ، کے الیکڑک کو قومی تحویل میں لے کر کراچی پاور بحران پیدا کرنے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ترجمان آصف صفوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیاان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید کے روز بھی بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے بیانات لولی پوپ کی سوا کچھ نہیں وفاقی و صوبائی حکومت پہلے شہر قائد میں گرمی و لوڈشیڈنگ سے جاں بحق افراد کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کر وائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے کسی بھی ذمہ دار کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے ۔دو ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کو پس پشت ڈال کر صوبائی و وفاقی حکومت عوام کی مجرم بنی ہے حکمران خوف خدا کریں دوسری جانب شہر میں بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا ۔حکومت بجلی قیمتوں اضافہ کو فوری واپس لے مزید بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے بصورت دیگر کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف ملک گیر عوامی ا حتجاج کی کال دی جائے گی۔