پاکستان

فوج کے خلاف زہر اگلنے والوں کا قوم محاسبہ کریگی،ثروت قادری

سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کے خلاف زہر اگلنے والوں کا قوم محاسبہ کریگی،ملکی سلامتی کے حساس ادارے اورحکومت الطاف حسین کی فوج ورینجرز کے خلاف زہر افشانی کا نوٹس لے ،پاکستان کے اداروں میں عوام سب سے زیادہ فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،کسی تنظیم کی سیاسی سرگرمیوں کو کوئی نہیں روک سکتا ،جرائم پیشہ عناصرکی ہر جگہ بیخ کنی کی جانی چاہیے ،کراچی کے حالات میں بگاڑ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،کراچی ہر محب وطن پاکستانی کا شہر ہے اس کو وراثت سمجھنے والوں نے عوام کو پانی کی بوند بوند سے ترسا یا ہوا ہے ،روشنیوں کو اندھیروں میں دھکیلنے والے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،رینجرز کو کراچی میں آخری کلر،بھتہ خور اور دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنا چاہیے ،کراچی کا امن ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی سے جڑا ہے ،پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ،تمام قوتوں کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ایک ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،پاکستان شب قدر کی برکت والی رات میں معرض وجود میں آیا ،آج کے دن ہم سب عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرینگے اور ملک کی سلامتی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button