عراق

عراق: فوج کی کارروائی، تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے حصیبہ علاقے اور شمال مغربی الرمادی میں واقع ہیت شہر میں داعش سے وابستہ ستّر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ عراقی فوج نے مشرقی الرمادی میں واقع الحصیبہ علاقے میں بھی دہشت گردوں کے خلاف وسیع کاروائی کی ہے۔ اس کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹینکر، دو ٹھکانے اور دھماکہ خیز مواد کی حامل دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے ترجمان کرنل یحیی رسول الزبیدی نے اعلان کیا کہ عراقی فوج، دو راستوں سے الرمادی کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی محاذ میں ثرثار اور ابو غیثہ سے عراقی فوج الرمادی کی جانب آگے بڑھ رہی ہے جبکہ جنوبی محاذ پر عراقی کے سیکورٹی اہلکار، الحباینہ جھیل اور العنکودہ سے الرمادی کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب العالم نے اپنی بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ عراقی فوج کے کمانڈو دستوں نے الرمادی کے الطاش علاقے سے مکمل طور پر دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ ادھر عوامی رضاکار فورس نے فلوجہ شہر کے العذرہ علاقے سے بھی داعش تکفیری دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button