ایران

ایران اور دنیا کی 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر سمجھوتا طے پا گیا

ایران اور دنیا کی 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر سمجھوتا طے پا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا اس سمجھوتے پر تیار ہوگئے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایران کی فوجی تنصیبات کے جائزے کا مطالبہ بھی کر سکیں گے۔ معاہدے کے تحت ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔ ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سخت محنت کام آگئی اور ایران کا عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button