پاکستان

انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیوں سے امن و امان میں بہتری آئی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات پر کی گئی کارروائیوں سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہیں پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آرمی چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، جب کہ شہری علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button