مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کے بارے میں رپورٹ

فلسطین کی ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجی دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ فلسطینیوں کے بارے میں تحقیق کرنے والی تنظیم نے جمعے کے دن ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکام نے سن دو ہزار پندرہ کے پہلے چھے مہینوں میں غزہ میں رہنے والے اٹھّتر فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے جانے والوں میں ستّائیس ماہی گیر بھی شامل ہیں جنہیں گرفتاری کے چند دن کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم ان کی کشتیوں کو اب تک نہیں چھوڑا گیا۔ اس مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ستّائیس فلسطینی جوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مشرقی غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان حائل دیوار کے قریب پرندوں کا شکار کر رہے تھے۔ اسی طرح گرفتار ہونے والوں میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو غزہ کے اقتصادی مسائل کے پیش نظر روزگار کے لئے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہو رہے تھے۔ گرفتار شدہ فلسطینیوں کے بارے میں تحقیقاتی مرکز نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بیس تاجروں اور چار عام شہریوں کو بیت حانون سرحدی گزرگاہ پر گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ صیہونی حکومت ہزاروں فلسطینیوں کو قید کئے ہوئے ہے جہاں یہ فلسطینی سخت حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button