پاکستان

قبلہ اول تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، علامہ عارف واحدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے القدس ریلی اسلام آباد میں نکالی گئی، جو آبپارہ چوک پر ایک بڑے احتجاجی اجتماع میں تبدیل ہوگئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے عملی مناظر خوش آئند ہیں اور قبلہ اول تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اسرائیل اور اسکی سرپرست عالمی طاقتیں مظلوم فلسطینیوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل تشویش ہے۔ ریلی میں علامہ انیس الحسنین، علامہ سید فرحت عباس ہمدانی، سکندر گیلانی ایڈووکیٹ، مولانا فرحت عباس جوادی، مولانا قاسم جعفری ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی، ضلعی صدر ملک تنویر حیدر، تصور عباس ضلعی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل اسلام آباد، مولانا سید وزیر حسین کاظمی، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، مولانا مہر فرحت عباس نے بھی شریک تھے۔ آخر میں عالمی اور ملکی صورتحال پر قرار دادیں منظور کی گئیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں کل پانچ یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button