ایران میں فلسطین کے دفاع اور صیہونی ریاست کے خلاف قرارد پاس

10 جولائی, 2015 00:00

عالمی یوم القدس کے مظاہرے میں پاس کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم، مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین کے نہتے عوام کی صیہونی غاصبوں کے تسلط سے رہائی کو اسلامی انقلاب کے اعلی ترین اہداف میں، اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح)اور رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کی تقدیر ساز اسٹریٹیجی کو، مسلمانوں میں اتحاد کے حصول اور عالم اسلام کے لئے اہم قرار دیتی ہے- ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم، اسلامی مزاحمت اور فلسطینی انتفاضہ کی حمایت کے لئے، شوق و جذبے اور فداکاری کے ساتھ تمام مادی و معنوی مواقع اور توانائیوں کو بروئے کار لائے گی- ملت ایران، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کی نابودی کو، عالم اسلام کے مسائل میں سرفہرست قرار دیتی ہے اور فلسطین کے مسئلے سے امت مسلمہ کو منحرف کرنے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ مسئلہ فلسطین کی واحد راہ حل، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ان کے مستقبل کے تعین کے لئے آزادانہ طور پر ریفرنڈم کا انعقاد کرانا ہے – اس قرارداد میں عراق، شام اور لیبیا میں داعش کے فتنوں، اور یمن کے خلاف جنگ میں آل سعود حکومت کے جرائم کو، امریکہ اور صیہونی حکومت نیز علاقے کی قدامت پسند حکومتوں کی جانب سے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پراکسی وار سے تعبیر کیا گیا۔ اس قرارداد میں یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی-

2:46 صبح جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔