پاکستان

یوم شہادت امیرالمومنینؑ کے جلوس ہائے عزا اور القدس ریلیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، شیعہ علماء کونسل

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں21رمضان المبارک کو یوم شہادت امیر المومنین حضرت امام علی ؑ کے موقع پر جلوس ہائے عزا اور مجالس عزا کو مکمل سیکورٹی اور تحفظ فراہم کریں اور اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ 22رمضان المبارک کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور قبلہ اول کی بازیابی کیلئے نکالی جانیوالی ریلیوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے،اسرائیلی جارحیت و بربریت کیخلاف 10جولائی کو ملک گیر ریلیوں کا انعقاد، سیمیناراور مذاکرو ں کا اہتمام کیا جائیگا،تمام مکاتب فکر و سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا جائیگا، اجلاس میں فیصلے
شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مرکزی یوم القدس کمیٹی کے عہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کی ، اجلاس میں اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؑ کے پروگراموں کا جائزہ لیاگیا جبکہ 22رمضان المبارک کو ملک گیر یوم القدس ریلیوں کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا، اس موقع پر فیصلہ کیاگیا ک
علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہدایت پر10جولائی 2015ء بروز جمعۃ المبارک 22رمضان المبارک کو ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی یوم القدس کی عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل و نائب سربراہ مرکزی القدس کمیٹی علامہ عارف حسین واحدی نے تمام صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی و تحصیل عہدیداروں کو ہدایت کی کہ یوم القدس ریلیوں کے انعقاد کو بھرپور انداز میں نکالا جائے کیونکہ قبلہ اول کی صہیونی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد ہمارا شرعی فریضہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے عوام میں بھی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، تمام مسالک کے علمائے کرام سے رابطے کرکے انہیں ان ریلیوں میں شرکت کی دعوت دی جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ21رمضان المبارک کو یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ کے موقع پر مجالس و جلوس ہائے عز ا کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے شہری آزادیوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے یوم القدس کے موقع پر بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کیا ۔
اجلاس کے شرکاء نے وفاقی حکومت سے مطالبہ بھی کیاکہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کرے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ القدس ریلیوں میں تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button