مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا-
فلسطینی نیوز ایجنسی معا کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کی شام کو غرب اردن کے شہروں الخلیل اور بیت لحم پر حملےکر کے، غیرقانونی سرگرمیوں اور اسرائیلی فوجیوں اور غیر فوجیوں کے خلاف تشدد آمیز کاروائیوں کے الزام میں سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا- صیہونی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں غرب اردن کے علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملے تیز تر کر دیئے ہیں- صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کا ہر روز قتل عام کرنے کے ساتھ ہی ان کو گرفتار کر کے بدترین حالات میں جیلوں میں رکھنے کے ذریعے عملی طور پر فلسطینیوں کی تدریجی موت کے حالات فراہم کر دیئے ہیں- اس وقت تقریبا سات ہزار فلسطینی، اسرائیلی جیلوں میں بدترین حالات میں زندگی گذار رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button