مقبوضہ فلسطین

حماس کا فلسطینی انتظامیہ کے دعوے پر ردعمل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے نام نہاد فلسطینی انتظامیہ اور فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کے وزیر خارجہ پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے-

قدس نیٹ ویب سائٹ نے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس اور فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے جھوٹ سے کام لیتے ہوئے تحریک حماس کو اقتدار پرست قرار دیا ہے اور مصر کو حماس کے خلاف اکسایا ہے- تحریک حماس کے سیاسی دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کے خلاف محمود عباس کے الزامات ختم ہونے میں نہیں آ رہے ہیں لیکن کوئی بھی ان الزامات کو اہمیت نہیں دیتا ہے- تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے بیان میں مزید آیا ہے کہ محمود عباس حماس جیسی عوامی تحریک کے آگے سوالیہ نشان لگاتے ہیں لیکن خود ساز باز مذاکرات کے از سر نو آغاز کے لئے اسرائیل کی خوشامد کرتے پھرتے ہیں اور انہوں نے فرانس کی خطرناک تجویز بھی مان لی ہے- تحریک حماس کے سیاسی دفتر نے اپنے بیان میں مزید سوال اٹھایا ہے کہ کیا اب تک طے پانے والے قومی آشتی کے سمجھوتوں میں استقامت کی حمایت نیز اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے خاتمے کی ضرورت کی بات نہیں کی گئی ہے؟ تحریک حماس کے سیاسی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ریاض المالکی کے دعوے کے برخلاف حماس کو برادر ملک مصر کے حالات پر تشویش لاحق ہے لیکن ریاض المالکی نے جھوٹ سے کام لیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مصر میں جاری بدامنی میں حماس ملوث ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button