مقبوضہ فلسطین

فلسطین: مسجد الاقصی کی نماز جمعہ میں 2 لاکھ افراد کی شرکت

صیہونی حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھری کئے جانے کے باوجود دو لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی –

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے محکمۂ اوقاف کے انچارج عزام خطیب نے جمعے کے دن کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے بیت المقدس شہر میں شدید حفاظتی تدابیر اختیار اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے اس شہر میں داخلے کی روک تھام پر مبنی اقدامات کئے جانے کے باوجود تقریبا دو لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں شرکت کی- یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے بارہ سے تیس سال تک کی عمر کے نوجوانوں اور جوانوں کو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور صرف اجازت نامے کے حامل تیس سے پچاس سال تک کے مردوں اور تیس سال سے کم عمر کی خواتین کو ہی مسجد الاقصی میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی- واضح رہے کہ جمعے کے دن بیت المقدس شہر کے مختلف علاقوں میں صیہونی پولیس اور فوج تعینات تھی اور اس حکومت کے ہیلی کاپٹر اور جاسوس طیارے بھی فلسطینی شہریوں خصوصا فلسطینی جوانوں کی نگرانی کر رہے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button