عراق

عراق: داعش کے ہاتھوں متعدد عام شہری قتل

داعش دہشت گرد گروہ نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ صلاح الدین میں چالیس افراد کو یرغمال بنا لیا-
موصولہ رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے جمعرات کو صوبہ صلاح الدین کے مرکز تکریت کے شمالی علاقے الشرقاط سے چالیس افراد کو یرغمال بنانے کے بعد انہں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ ان افراد کو داعش کے خلاف دیواروں پر نعرے لکھنے کی بنا پر یرغمال بنایا گیا ہے- داعش گروہ نے بیس جون کو بھی تکریت کے مغربی علاقے عین الفرس سے ستر مردوں کو اغوا کر لیا تھا اور اس علاقے کی پچیس گاڑیاں بھی چوری کر لی تھیں- ایک اور رپورٹ کے مطابق مغربی موصل میں الجبور قبیلے کی ایک سرکردہ شخصیت شیخ مہدی الجبوری نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں اور قبیلہ الجبور کے درمیان جھڑپ کے بعد داعش کے عناصر نے اس قبیلے کے بائیس افراد کو قیدی بنا کر انہیں انکے اہل خانہ کے سامنے قتل کر دیا- واضح رہے کہ مارچ دو ہزار چودہ سے عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے اور یہ گروہ ان علاقوں میں ہولناک جرائم انجام دے رہا ہے- دوسری جانب عراقی فوج اور سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبارکے فلوجہ شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کر کے اکیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ان میں داعش کا سرغنہ ابو عبداللہ السعودی بھی شامل ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button