پاکستان

امام حسنؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، مدثر عباس

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے ولادت امام حسن (ع) کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن (ع) نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا، اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسنؑ ایک عظیم معاہدہ ہے، جس نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کو عشرہ قرآن و امامت کے نام سے منا رہی ہے، امام حسن (ع) کی ولادت سے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جشن ولادت امام حسنؑ منایا جائے گا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ امامؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرہ میں امن و سلامتی کا درس دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button