پاکستان

سندھ میں تکفیری کالعدم تنظیموں کا نیا نیٹ ورک قائم ہونے کا انکشاف

سندھ میں کالعدم تنظیموں نے اپنا نیا نیٹ ورک قائم کر لیا، محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی شروع کر دی۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں نے صوبہ سندھ میں ایک نیا نیٹ ورک قائم کر لیا ہے۔ یہ نیٹ ورک دہشت گرد آصف چھوٹو اور چاچا سندھی نے تیار کیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے آصف چھوٹو سمیت دیگر دہشت گردوں کی حالیہ تصاویر ایک میڈیا گروپ نے حاصل کر لی ہیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں چاچا سندھی گروپ ملوث ہے۔ دہشتگردی کیلئے چاچا سندھی گروپ کو خلیل نامی دہشتگرد خودکش بمبار فراہم کرتا ہے جبکہ آصف چھوٹو کو وانا کا حاجی صاحب اور جھل مگسی کا مولوی خالد سپورٹ کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کا مرکزی کردار القاعدہ کا طاہر عرف سائیں بھی آصف چھوٹو گروپ کا حصہ ہے، طاہر عرف سائیں 2012ء میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button