یمن

سعودی جارحیت: خواتین سمیت متعدد افراد شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں-
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے دن صوبۂ صعدہ میں اباد اور مندیہ علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبۂ لحج میں واقع الحسینی علاقے پر بھی وحشیانہ بمباری کی ہے- اس بمباری میں یمن کے تین عام شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے ہیں- زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں- یمن کے عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی رات میں سعودی عرب کے صوبۂ نجران میں سعودی فوجیوں کی چھاؤنیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا- اس حملے میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے- یمن کی فوج نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والے فوجی کا نام محمد بن علی آل ملید بتایا ہے- سعودی عرب کے نجران اور جیزان صوبوں میں سعودی فوجیوں کی چھاؤنیوں پر یمنی سیکورٹی فورسز کے حملے جاری ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button