دنیا

یمن کے خلاف سعودی جرائم میں امریکہ بھی شامل

ہیومن رائٹس واچ نے امریکہ پر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے-
ہیومن رائٹس واچ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی غیر قانونی جنگ کا ذمہ دار امریکہ بھی ہے جو سعودی لڑاکا طیاروں کے لئے دوران پرواز ایندھن اور انٹیلی جینس معلومات کی فراہمی میں ریاض کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ رہائشی مکانات، بازاروں، اسکول اور ہسپتالوں کو تباہ اور بے گناہ عام شہریوں کا قتل عام کرکے سعودی عرب نے ممکنہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے- ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کا محاصرہ کئے جانے پر بھی کڑی تنقید کی ہے- ہیومن رائٹس واچ کی یہ رپورٹ ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ ایک روز قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عدن میں اقوام متحدہ کی عمارت پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے کی مذمت کی ہے- عدن پر سعودی عرب کے اس حملے میں اقوام متحدہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں دوبارہ لانے کے لئے چھبّیس مارچ سے یمن پر فوجی جارحیت شروع کی ہے جس میں اب تک دو ہزار چھے سو سے زائد بے گناہ عام شہری شہید اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔-

متعلقہ مضامین

Back to top button