ایران

ایران: صوبۂ سیستان و بلوچستان میں ایک سرحدی محافظ شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی کمانڈر نے بتایا ہے کہ ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں ایران کا ایک سرحدی محافظ شہید ہو گیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی کمانڈر بریگیڈیئر رہام بخش حبیبی نے پیر کے دن بتایا کہ سراوان کے سرحدی علاقے میں مسلح اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ شہید ہوگیا ہے- بریگیڈیئر رہام بخش حبیبی کا کہنا تھا کہ مسلح اسمگلر اس سرحدی محافظ کو شہید کرنے کے بعد فرار ہو کر پاکستان چلے گئے- بریگیڈیئر رہام بخش حبیبی نے مزید کہا کہ پیر کے دن علی الصبح اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظوں نے سراوان کےسرحدی علاقے میں مسلح اسمگلروں کا پتہ لگا لیا جس کے بعد سرحدی محافظوں اور مسلح اسمگلروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی- سرحدی محافظ اسمگلنگ کا سامان اپنے قبضے میں لینے میں کامیاب ہو گئے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی کمانڈر نے مزید کہا کہ اسمگلر کوہستانی علاقے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سرزمین میں داخل ہو گئے- بریگیڈیئر رہام بخش حبیبی نے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ سراوان کا ایک غیور سرحدی محافظ اسحاق سیاسر مقدم اس جھڑپ میں شہید ہو گیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی کمانڈر نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کی عدم توجہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے احتجاج سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس مسئلے کو سفارتی طریقے سے اٹھایا گیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button