یمن

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حملے جاری

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے متعدد شہریوں کو شہید کر دیا-
رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ مارب کے "صرواح” علاقے میں ایک ہی کنبے کے نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے- مغربی یمن کے صوبے "المحویت” میں بھی دو خواتین اور چار بچے شہید ہو گئے- صوبہ صعدہ کے "السیدہ” اور "یریم” علاقوں پر بھی سعودی طیاروں نے بمباری کی ہے- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے "بنی بحر” علاقے میں امام علی اور الزبیر نامی اسکولوں پر بھی بم گرائے ہیں- صوبہ صعدہ کے "سحار” اور "مجز” علاقوں پر بھی دو گھنٹے کے دوران بیس بار سے زیادہ بمباری کی گئی- یمنی فوج نے بھی عوامی فورس کی مدد سے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے- یمن کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی حکومت کے جارحانہ حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ان حملوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button