پاکستان

ہیٹ اسٹروک کے لئے لگائے گئے کیمپ کے خلاف بھی مفتی نعیم دیوبندی نے فتویٰ دھر دیا

جامعہ بنوریہ کے مہتتم دیوبند مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کھلے عام روزہ خوری رمضان المبارک کے تقدس کی پامالی ہے اور اللہ کے عذاب کو دعوت ہے ، جس طرح رمضان میں روزہ فرض ہے اسی طرح رمضان کے تقدس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے،ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں مبینہ طور پرسرعام روزہ کھانا رمضان کے تقدس کی پامالی ہے، حکومت رمضان المبارک ایکٹ پر عمل درآمد کرائے ۔ اے سی کے کمرے میں بیٹھ کر دیوبندی تکفیری مفتی نعیم کاگرمی کی شدت سے بچنے کے لئے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے کیمپ کے خلاف فتویٰ کو عوام نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کون ہوتے ہیں یہ طے کرے والے کے کیمپس میں صحت مند افراد روزہ خوری کررہے ہیں، جبکہ جس گرمی کا شہر کو سامنا ہے اس میں صحت مند افراد بھی ہیٹ اسٹروک کا شکار بن رہے ہیں، محض مارکیٹ میں ان رہنے کے لئے مفتی نعیم ائیر کنڈیشن میں بیٹھ کر عوام کی پریشانی کونظراندار کرتے ہوئے مفتی کا یہ فتویٰ نا تو اسلام دوست بلکہ عوام دشمن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button