یمن

یمن میں سعودی حملے میں مسجد شہید

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی ایک مسجد پر حملہ کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ، عدن اور العریش علاقوں پر اتوار کی رات اور پیر کی صبح حملہ کیا- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا ہے- یہ حملہ اتوار کے روز اذان مغرب کے موقع پر کیا گیا جس کے خلاف یمنی عوام نے وسیع احتجاج کیا- سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں مسجد شہید ہوگئی اور مسجد میں رکھے قرآن مجید کے مقدس اوراق آس پاس بکھر گئے- یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں نجران کے علاقے میں سعودی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کیا- اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔ادھر اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو نے دارالحکومت صنعا کے تاریخی مقامات پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں کی مذمت کی ہے- یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکووا نے کہا کہ سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمن کے اہم تاریخی مقامات تباہ ہوگئے ہیں- انہوں نے کہا کہ یمن میں سعودی جارحیت سے عراق اور شام میں داعش اور جبہۃ النصرہ گروہوں کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی تباہی کی یاد تازہ ہورہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button