ایران

محمد جواد ظریف نے کویت دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کویت کی مسجد امام صادق (ع) میں خود کش دھماکے کی مذمت کی اور اس ملک کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "شیخ صباح خالد حمد الصباح” کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے اجتماعی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی- کویت میں ایران کے سفیر نے بھی کویت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ماہ مبارک رمضان میں نماز جمعہ ادا کرتے وقت نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کے خاک و خون میں غلطاں ہونے پر تعزیت پیش کی- واضح رہے کہ کویت سٹی کی مسجد امام صادق علیہ السلام میں اس وقت خود کش حملہ کیا گیا جب روزہ دار نمازی، نماز جمعہ ادا کر رہے تھے- اس خود کش حملے میں بعض ذرائع کے مطابق کم از کم چوہتّر روزہ دار نمازی شہید اور ایک بڑی تعداد میں دیگر افراد زخمی ہو گئے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نماز کے دوران مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ کویت کی مسجد امام صادق(ع) میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے-

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button