دنیا

لکھنؤ امام بارگاہ میں تالا ایک شخص نے نہیں 4 لاکھ عوام نے لگایا ہے، مولانا سید کلب جواد

شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے آج کورٹ کے فیصلے کے سلسلے میں کہا کہ لکھنؤ کے تاریخی امام بارگاہ میں تالا ایک شخص نے نہیں لگایا، ایک کلب جواد نے نہیں لگایا 4 لاکھ کلب جواد نے لگایا ہے، کورٹ کے سلسلے میں کلب جواد نے کہا کہ کورٹ کو یہ بتایا گیا کہ یہ پبلک پلیس ہے، شیعہ فرقے نے پبلک پلیس پر تالا لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کورٹ جائیں گے، تالا پبلک پلیس پر نہیں ہم نے اپنے امام بارگاہ میں لگایا ہے، ہمارے امام باڑے زیارت کرنے کے لئے لئے ہیں اُن سیلانیوں کےلئے نہیں ہے جو امام باڑے کی توہین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ میں ٹورسٹ آئے ہم انہیں نہیں روک رہے ہیں لیکن امام باڑے کی بے حرمتی ہو یہ ہم برداشت نہیں کریں گے، مولانا کلب جواد نے کہا کہ ہمارا احتجاج 2017ء تک چلتا رہے گا جب تک اس ناقص حکومت کی حکومت برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button